کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے 1256 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42ہزار 385 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے660 اور دس گرام565.71 روپے پر برقرار رہی۔
تبصرے بند ہیں.