قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان میزبان ملک کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں
کولمبو ( ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کا اگلا امتحان اب ون ڈے میں شروع ہوگا ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں میں کلین سویپ شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی ۔ جس کے بعد قومی ٹیم نے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔ بیٹنگ کوچ کی زیر نگرانی قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں خامیاں دور کرنے کی کوشش کرے گی ۔ ایک روزہ سیریز کے لئے ٹیم منیجمنٹ نے بائولنگ لائن کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اپنے ون ڈے سکواڈ کو مزید تقویت دینے کے لیے تیز بائولر محمد عرفان کو بلوا لیا ہے ۔ قومی کپتان مصباح الحق جو ایک سو چھیالیس ون ڈیز میں ابھی تک ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پر امید ہیں تو دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے بھی ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے میچز میں بھی پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ لنکن ٹیم نے آف سپنر سورج رندیو کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔ دونوں ٹیمیں 139 مرتبہ ون ڈے میچز میں مدمقابل آچکی ہیں ۔ 80 میں پاکستان اور 54 میں سری لنکا کامیاب رہا ۔ –
تبصرے بند ہیں.