Latest National, International, Sports & Business News

سانحہ کراچی کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرے میں پڑ گیا

اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے واضع کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

لاہور: () چیئرمین پی سی بی کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ٹیلی فونک رابطے میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس بارے میں کل فیصلہ ہوگا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ زمبابوے کی ٹیم کو 19 مئی کو پاکستان پہنچنا تھا۔ زمبابوے کی ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلنے تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.