Latest National, International, Sports & Business News

سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو ہٹا کر سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا۔

لاہور:) پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں نئے ٹیم منیجر کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ٹیم کے منیجر کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔ نجم سیٹھی کے دور میں معین خان کو پہلے چیف سلیکٹر اور پھر بعد میں منیجر مقرر کیا گیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے لیے کوچ کا اعلان نو فروری کو ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.