اٹھائیس نومبر کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر آٹھ ارب بائیس کروڑ ڈالرز ہوگئے
اسلام آباد : ملکی زرمبادلہ ذخائر تیرہ ارب ڈالر کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اٹھائیس نومبر کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ ذخائر بائیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کم ہو کر بارہ ارب ننانوے کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ مرکزی بینک کے ذخائر قرضوں کی مد میں ترالیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے سبب اٹھائیس کروڑ پنتالیس لاکھ ڈالرکم ہو کر آٹھ ارب بائیس کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر پانچ کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر اضافے سے چار ارب ستتر کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ ماہرین کے مطابق سکک کی رقم موصول ہوجانے کے سبب آئندہ ہفتے ملکی ذخائر دوبارہ بڑھ جائیں گے –
تبصرے بند ہیں.