Latest National, International, Sports & Business News

حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران پر بمباری

سعودی عرب نے حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر کے اسکول اور کالجز بند کر دئیے ہیں۔

صنعا: یمنی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران پر بمباری شروع کر دی ہے۔ سعودی عرب نے حملے کے بعد جنوبی علاقے میں پروازوں کا سلسلہ روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر کے اسکول اور کالجز بند کر دئیے گئے ہیں۔ سعودی طیاروں کی بمباری سے صنعا ائرپورٹ پر طیارے کو آگ لگ گئی۔ آگ کے خوفناک شعلوں میں گھرا جہاز کچھ ہی دیر میں جل کر تباہ ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.