کراچی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری سے آئل اسٹاکس میں سرمایہ کاری اور انسٹی ٹیوشنز کی بینک وسیمنٹ کے حصص میں نچلی قیمتوں پرخریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی32700 اور32800 پوائنٹس کی 2 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔
تیزی کے سبب48.49 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں34 ارب52 کروڑ11 لاکھ36 ہزار551 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں انسٹی ٹیوشنز کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کی وجہ سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر تیزی 318 پوائنٹس سے تجاوز کرگئی تھی لیکن فاطمہ فرٹیلائزر کے توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج کے اعلان اور اینگروفوڈز میں گزشتہ چند سیشنزکے دوران 10 فیصدکی تیزی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.