Latest National, International, Sports & Business News

جہلم میں تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے۔

جہلم: (آن لائن) تحصیل سوہاوہ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے دھمیک میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غوری ایکس ون نامی اس کنویں میں یومیہ تیل کی پیداوار کا تخمینہ 5500 بیرل ہے جبکہ کنویں میں تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ذخیرے سے رواں ماہ کے آخر تک تیل کی پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.