Latest National, International, Sports & Business News

آئی سی سی کا پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے کا اعلان

نئی دلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 19 مارچ کو دھرم شالا میں شیڈول پاک بھارت میچ کا مقام تبدیل کرتے ہوئے میچ کولکتہ میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرم شالا میں ہونے والا پاک بھارت میچ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا ہے جب کہ میچ کو پرامن بنانے کے لئے اس کا مقام باہمی مشاورت سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پاک بھارت میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، بھارت نے ہر میچ کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ پاکستان حکومت اور پی سی بی کو میچ کے وینیو کی تبدیلی کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.