Latest National, International, Sports & Business News

انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر ایک سو روپے کی سطح برقرار نہ رکھ سکا

کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر فروخت کرنے کا رجحان ، مارکیٹ میں تیزی مستقبل میں ڈالر کی آمد کی خبروں کے سبب ہے

کراچی ( ) انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو ایک روپے کی سطح برقرار نہ رکھ سکا ۔ انٹربینک فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر روپے کی شرح تبادلہ تیئس پیسے کمی سے ایک سو روپے پچاسی پیسے ہوگی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر فروخت کرنے کا رجحان کاروبار کے آغاز سے ہی غالب رہا اور ایک موقع پر ڈالر تنتیس پیسے کم ہو کر ایک سو روپے پچہتر پیسے کا ہوگیا تھا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ کا رجحان مستقبل میں ڈالر کی آمد کی خبروں کے سبب ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.