روس نے کہا ہے کہ ملک بھر کے میکڈونالڈ فاسٹ فوڈ ریستورانوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے ایک دن قبل ماسکو میں میکڈونالڈ کے تین معروف ریستوران بند کر دئیے گئے۔
ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اِس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے آیا میکڈونالڈ کے ریستوران صفائی ستھرائی کے معیار پر پورے اتر رہے ہیں۔ میکڈونالڈ کے روس میں 438 مقامات پر ریستوران ہیں۔ ناقدین کے خیال میں روس کی حکومت کا یہ اقدام مغربی ملکوں کی طرف سے لگائی جانے والی معاشی تعزیرات کا جواب ہے ، جو یوکرائن کے داخلی تنازع میں روس کے ملوث ہونے کے نتیجے میں نافذ کی گئی تھیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور یورپی یونین نے روسی بینکوں اور صنعتوں کے خلاف پابندیاں لگائی ہیں ، جب کہ روس نے اس کا جواب خوراک کی امریکی اور یورپی مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں لگا کر دیا ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.