Latest National, International, Sports & Business News

اسٹیٹ بنک نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی رپورٹ جاری کر دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔ جی ڈی پی نمو 5 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 8 عشاریہ ایک فیصد رہی۔

لاہور:() اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی نمو 5 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو عشاریہ ایک فیصد زائد ہے۔ بجٹ خسارہ ایک عشاریہ ایک فیصد رہا جبکہ مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 1 فیصد رہی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہٹی بلز نیلامی میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے سبب حکومت نے مالی ضرورت مرکزی بینک سے قرض لے کر پورا کیا۔ حکومت پاکستان پہلی سہ ماہی میں مرکزی بینک سے قرض گیری صفر نہ رکھ سکا۔ مشینری، پیٹرولیم اور دھاتوں کی در آمدات کے سبب تجارتی خسارہ 60 کروڑ ڈالر رہا۔ پہلی سہ ماہی میں جاری خسارہ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کم رہی۔ پہلی سہ ماہی میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں چھ فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.