لاہور: ورلڈ ٹوئنٹی20 میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں شکست نے کئی سوالات کو جنم دیدیا، پاکستان کر کٹ بورڈ بیٹسمینوں کی سست بیٹنگ اور ٹیم میں گروپ بندی کی اطلاعات کے بارے میں تحقیقات کریگا، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کرنے سے قبل کوچ اور منیجر سے بھی رپورٹ طلب کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار اوپننگ پارٹنر شپ کے باوجود اختتامی اوورز میں ناقص بیٹنگ کے بعد چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، سابق کرکٹرز اور شائقین کو بیٹسمینوں کی ضرورت سے زیادہ سست بیٹنگ کے پیچھے دال میں کچھ کالا دکھائی دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ کیویز کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم ابتدائی 5.3 اوورز میں66 رنز بنانے میں کامیاب رہی، شرجیل کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد، عمر اکمل اورشعیب نے ضرورت سے زیادہ سست روی سے بیٹنگ کی جس کی وجہ سے بازی ہاتھ سے نکل گئی، آخری31بالز کے دوران پاکستانی کھلاڑی ایک بھی باؤنڈری نہ لگا سکے۔
تبصرے بند ہیں.