Latest National, International, Sports & Business News

انجانے خوف سے انگلش دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگیں

نئی دہلی / بنگلور: ورلڈ ٹوئنٹی 20 گروپ ون میں آج انگلینڈ کا مقابلہ افغانستان جب کہ بھارت کا سامنا بنگلا دیش سے ہوگا۔ انجانے خوف سے انگلش دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگیں، چھوٹی ٹیموں سے بڑی چوٹ کھانے والی مورگن الیون کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، افغان سائیڈ بھی اپنی صلاحیتوں سے حیران کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے پُراعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو گذشتہ 2 ورلڈ ایونٹس میں چھوٹی ٹیموں کے ہاتھوں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ 2014 کے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں مہم کا خاتمہ اس وقت ہوا جب نیدرلینڈز جیسی ناتجربہ کار ٹیم نے 45 رنز سے شکست دے دی۔ گذشتہ برس ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو بنگلا دیش نے باہر کیا، رواں ٹورنامنٹ میں ٹیم کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے ناکامی ہوئی تاہم جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی، اب اس کا مقابلہ ایک اور چھوٹی ٹیم افغانستان سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.