نیویارک: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اتارچڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے اپریل میں ترسیل کے لیے نرخ 39.44ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جبکہ لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی مئی میں فراہمی کے لیے قیمت 41.20ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
اس طرح ایک ہفتے میں ڈبلیوٹی آئی کے نرخ 2.4فیصد اور برینٹ کے 2فیصدبڑھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل پانچواں ہفتہ ہے جب مجموعی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تیل کے پیداواری ممالک کے درمیان پیداوار منجمد کرنے سے متعلق اتفاق رائے کے امکانات قیمتوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.