تحریک انصاف نے حکومتی وفاقی بجٹ کے متبادل میں شیڈو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کی سربراہی میں سات رکنی قائم کر دی۔
اسلام آباد: () تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے موقع پر حکومتی بجٹ کے متبادل میں اپنی بجٹ تجاویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی چئیرمین عمران خان نے شیڈو بجٹ کی تیاری کے لئے پارٹی کے سنٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ متبادل بجٹ تجاویز کے لئے تحریک انصاف ماہرین معاشیات کی خدمات بھی حاصل کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کرنے سے چند گھنٹے پہلے شیڈو بجٹ پیش کرے گی۔ تحریک انصاف شیڈو بجٹ میں ہر شعبے کے لئے تجاویز دے گی۔ –
تبصرے بند ہیں.