پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گئی۔ کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
لاہور لاہور کے مقامی ہوٹل میں ون ڈے سیریز کی ٹرافی کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا جس میں پاکستان اور زمبابوے کے کپتان شریک ہوئے ۔ ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا کہ اپنی سرزمین اور اپنے ہی شائقین کے سامنے پہلی بار کھیلیں گے جو ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ اسٹار بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے خلاف آزمانے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کا ہدف بھی سامنے رکھیں گے۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایک بار پھر خبر دار کیا کہ کھلاڑیوں کی غلطیاں تو برداشت کی جا سکتی ہیں مستیاں کسی صورت نہیں۔ پریس کانفرنس میں زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے ایک بار پھر کہا کہ دورہ پاکستان سے وہ بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں.