Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

حریفوں کو قابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی :اظہر علی ، سیریز جیت کر وطن واپس لوٹیں گے :زمبابوین قائد

لاہور () پاکستان کا مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کا امتحان شروع ہونے کو ہے ، قومی شاہین کل مہمان ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچ کا افتتاحی میچ کھیلیں گے ۔ ٹی 20 سیریز میں جیت کے بعد شاہد آفریدی کی قیادت کا امتحان تو ختم ہوگیا ، اب ہے ون ڈے کپتان اظہر علی کی باری ، گرین شرٹس اور مہمان ٹیم زمبابوے ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ان ایکشن ہوں گے ۔ قومی کپتان اظہر علی ہوم گرائونڈ میں ایک روزہ میچ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو قابو کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی تیار کر لی ہے تو دوسری جانب زمبابوین کپتان نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ، سیریز جیت کر وطن واپس لوٹیں گے ۔ –

تبصرے بند ہیں.