کراچی: چیئرپرسن سندھ انویسٹمنٹ بورڈ ناہید میمن نے کہا ہے کہ کھجور کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کے زرخیز ترین ضلع خیرپورمیں سالانہ 1500ٹن کھجوروں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی صلاحیت کا حامل یونٹ اگلے سال خیر پوراسپیشل اکنامک زون میں کام کرنا شروع کردے گا۔
اس پروسیسنگ یونٹ میں بیک وقت 1800ٹن کولڈ اسٹوریج کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ چیئرپرسن سندھ انویسٹمنٹ بورڈ ناہید میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس ای ڈی ایف)کی وساطت سے دیہی اور زرعی شعبے کی معیشت کی بہتری اور ویلوایڈیشن کے لیے مالی معاونت کا پروگرام شروع کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.