Latest National, International, Sports & Business News

یونس خان کو پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات

ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق کپتان نے کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔

لاہور: ) ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر یونس خان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یونس خان نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو پہلے سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا لیکن اعلان سے کچھ دیر پہلے فیصلہ بدل دیا گیا جس کے بعد یونس خان کو بی کیٹگری دے دی گئی۔ سابق کپتان کی جگہ جنید خان کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سال 2013 کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی یونس خان کو بی کیٹگری دی گئی تھی لیکن یونس خان کےاحتجاج کرنے کے بعد انہیں اے کیٹگری میں شامل کر لیا گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.