یورپی ممالک کی کرنسیوں کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئ
یورو کی قدر ایک روپیہ بہتر پیسے ، سوئس فرانک کی قیمت میں ایک روپیہ پینتالیس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد () یورپی اور اجناس برآمد کرنے والے ممالک کی کرنسیوں کی قدر پاکستان روپے کے مقابلے میں گرگئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر یورو کی قدر روپے کے مقابلے میں ایک روپے بہتر پیسے کم ہو کر ایک سو چودہ روپے دس پیسے رہی ۔ ہفتے کے دوران سوئس فرینک کی قدر ایک روپیہ پینتالیس پیسے ، برطانوی پائونڈ تہتر پیسے کم ہوئی ۔ اجناس برآمد کرنے والے ممالک کی کرنسیز کینیڈا ایک روپے انتیس پیسے اور آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ بیس پیسے کمی ہوئی ۔ ہفتے کے دوران چینی یوآن کی قدر میں دو پیسے اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے ایک سو ایک روپے ستانوے پیسے پر بند ہوئی ۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.