ہماچل پردیش: تفریح کیلئے آئے 24 طلباء دریا میں بہہ گئے
طالب علم دریائے بیاس کے نزدیک فوٹو گرافی کر رہے تھے کہ اچانک پانی کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے 18 لڑکے اور 6 لڑکیاں بہہ گئیں۔
ہماچل پردیش: (آن لائن) بھارتی کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں حیدر آباد سے تفریح کی غرض سے آنے والے 24 طلباء دریائے بیاس میں بہہ گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالب علم دریائے بیاس کے نزدیک فوٹو گرافی کر رہے تھے۔ لارجی بند سے اچانک پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے 24 طالب علم بہہ گئے ہیں۔ دریائے بیاس میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ابھی تک کوئی لاپتہ طالب علم نہیں ملا ہے۔ اس علاقے میں دریا میں طالب علموں کو تلاش کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ پہاڑوں پر برف پگھلنے کی وجہ سے بیاس دریا کی سطح کافی بڑھ گیا ہے۔ انتظامیہ نے ڈیم کا پانی روکنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سیاح منڈی سے منالی جا رہے تھے اور شام کے وقت 6 سے 7 بجے کے درمیان دریا کے کنارے تصاویر اتار رہے تھے کہ اچانک پانی کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے 18 لڑکے اور 6 لڑکیاں بہہ گئے۔ ان کے مطابق مقامی انتظامیہ، پولیس اور مقامی افراد امدادی کاموں میں شریک ہیں۔ انتظامیہ نے منڈی سے کولو تک کی سڑک بند کر دی ہے۔ 30 کلو میٹر دور پنڈو نام کا ڈیم بند کر لیا گیا ہے تا کہ وہاں بہہ کر آنے والی لاشوں کو وہاں روکا جا سکے۔ صبح ہوتے ہی امدادی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔ واضع رہے کہ حیدر آباد کے انجینئرنگ کالج کے طالب علم گھومنے کے لیے ہماچل پردیش آئے تھے۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.