ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا، انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں کامیاب
ہالینڈ میں ہاکی کے عالمی کپ کا میلہ جاری ہے، آج بھی تین میچز شیڈول ہیں۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی۔
ہالینڈ میں جاری تیرہویں ہاکی ورلڈ کپ کے چوتھے روز آج تین میچز کھیلیں جائیں گے۔ دن کا پہلا میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں جبکہ دن کا تیسرا اور آخری جوڑ میزبان ڈچ اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان پڑے گا۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ بھارت کو مسلسل دوسری شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ آسٹریلیا نے سپین کے خلاف 0-3 کی فتح سمیٹ کر سب پر اپنے دھاک بٹھا دی۔ دن کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ گروپ مرحلے میں بیلجئیم نے ملائیشیا کو 2-6 سے پچھاڑ دیا۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.