Latest National, International, Sports & Business News

گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے نام پر سرچارج کی وصولی غیر قانونی قرا

صنعتی اور گھریلو صارفین پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے:وکیل استغاثہ

لاہور ( ) لاہور ہائیکورٹ نے گیس انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ کے نام پر سرچارج وصول کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو 297 درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے گیس انفراسٹرکچرکے نام پر سرچارج وصول کر رہی ہے جو غیرقانونی اور غیر آئینی ہے ۔ صنعتی اور گھریلو صارفین اس حوالے سے پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دے ۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ یہ سرچارج ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کے لیے وصول کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستیں منظور کرتے ہوئے گیس سرچارج کی وصولی غیر قانونی قرار دیدی ۔ –

تبصرے بند ہیں.