لاہور: پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ گرین سگنل ملنے تک قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے بھارت نہیں جائے گی۔
چیئرمین شہریار خان نے لاہور میں پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور منیجمنٹ سے ملاقات کی اور انھیں دورہ بھارت کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے لیے تاحال بھارتی حکومت کی طرف سے سیکورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، بھارت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے یقین دہانی کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی قومی ٹیم کو بھارت روانگی کی اجازت دی جائے گی تاہم قومی ٹیم کے بھارت جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.