کولکتہ نائیٹ رائیڈرز شعیب ملک کی ٹیم ہوبارٹ کو ہرا کر فائنل می
چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کی ٹیم نے ہوبارٹ کو سات وکٹوں سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے ، جہاں اس کا مقابلہ چنائی سپر کنگز سے ہو گا۔
حیدرآباد (نیٹ نیوز) میچ میں ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 140رنز بنا سکی۔ ڈنک نے 39 بنائے اور شعیب ملک 66 ناٹ آوٹ بنا کر ٹاپ سکورر تھے۔ جواب میں کے کے آر نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر 141 رنز بنا کر حاصل کر لیا ، جب کہ ابھی میچ کی پانچ گیندیں باقی تھیں۔ پانڈے نے 40 جب کہ کیلس نے 54 ناٹ آوٹ رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ جیک کیلس کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.