Latest National, International, Sports & Business News

کرسٹیانو رونالڈو اپنے ہی ساتھیوں سے خوفزدہ

پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میگا ایونٹ سے پہلے اپنے ہی ساتھیوں سے خوفزدہ ہو گئے۔ انجری سے بچنے کے لئے الگ ٹریننگ شروع کر دی۔ پرتگال فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ سولہ جون کو جرمنی کے خلاف سیلواڈور میں کھیلے گا۔

لزبن: (آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میگا ایونٹ سے پہلے اپنے ہی ساتھیوں سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے انجری سے بچنے کے لیے الگ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ پرتگالی کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ میں سب کی نظروں کا محور ہوں گے مگر سٹار فٹ بالر کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خوفزدہ ہیں۔ چیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول داغنے والے کرسٹینانو رونالڈو ان دنوں گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔ پرتگالی کپتان مزید انجریز سے بچنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنوں سے ہی احتیاط برتنا شروع کر دی ہے۔ پرتگال فٹ بال فیڈریشن کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو مزید انجری سے بچنے کے لیے اپنی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے بجائے انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں۔ پرتگال فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ سولہ جون کو جرمنی کے خلاف سیلواڈور میں کھیلے گا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.