Latest National, International, Sports & Business News

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر رضا حسن پر دو سال کی پاپندی عائد

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے قومی اسپنر رضا حسن پر دو سال کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دئیے گئے۔

لاہور:  سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی کی سزا سنا دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹر کی ڈومیسٹک سیزن میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی انکوائری لگی ۔ تحقیقات مکمل ہونے پر رضا حسن کے خلاف دو سالہ پابندی عائد کر دی گئی۔ فیصلے کے مطابق رضا فروری دو ہزار سترہ تک کسی بھی قسم کی کرکٹ میں شمولیت نمائندگی نہیں کر سکتے۔

تبصرے بند ہیں.