اے کیٹیگری میں مصباح، حفیظ، شاہد خان آفریدی، سعید اجمل اور جنید خان، بی کیٹیگری میں عمر گل، عمر اکمل، احمد شہزاد اور یونس خان شامل، شعیب ملک، کامران اکمل، عمران فرحت، توفیق عمر، اعزاز چیمہ، فیصل اقبال کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری 2014ء سے ہوگا۔
لاہور:، ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری 2014ء سے ہوگا۔ کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کے معاوضے میں ٹیسٹ کے لئے 25 فیصد جبکہ ون ڈے میچز کے لئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 31 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کی 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں مصباح الحق، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں عمر گل، عمر اکمل، احمد شہزاد اور یونس خان کو رکھا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں اسد شفیق، اظہر علی، عدنان اکمل، خرم منظور، ناصر جمشید اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ڈی کیٹیگری میں صہیب مقصود، سرفراز احمد، بلاول بھٹی، شرجیل خان، ذوالفقار بابر، فواد عالم، احسان عادل، محمد عرفان، وہاب ریاض، رضا حسن، عمر امین، حارث سہیل، راحت علی، شان مسعود، محمد طلحہ اور انور علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شعیب ملک، کامران اکمل، عمران فرحت، توفیق عمر، اعزاز چیمہ، فیصل اقبال کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.