Latest National, International, Sports & Business News

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کے بعد خواتین کرکٹرز کے لیے بھی سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔ کپتان ثناء میر کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

لاہور: () پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ بائیس خواتین کرکٹرز کو چار کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ اے کیٹیگری کی آٹھ ویمن کرکٹرز میں کپتان ثناء میر سمیت ، نین عابدی ، سعدیہ یوسف ، ندا راشد، بسمہ معروف ، بتول فاطمہ ، اسماویہ اقبال ، جویریہ ودود شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں ناہیدہ خان ، قانیطہ جلیل ، سمیعہ صدیقی کے نام شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں جویریہ رؤف ، ثانیہ اقبال ، مارینا اقبال ، سدرہ امین کو رکھا گیا ہے جبکہ کیٹیگری ڈی میں ربیعہ شاہ ، انعم امین ، ارم جاوید ، ڈیانا بیگ ، کنول فرانسس ، نائلہ ناظر ، فریحہ محمود کے نام شامل ہیں۔ اس آخری کیٹیگری میں شامل خواتین کرکٹرز کو وظیفہ ملے گا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.