پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا چاہتا ہوں، عرفان

لاہور: قومی ٹیم کے طویل القامت فاسٹ بالر محمد عرفان نے اپنی پرفارمنس سے پاکستان کو دوسری بار ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ سمر کیمپ سے دیگر بالرز کی طرح ان کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹیں ان کیلئے سازگار ہیں، ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کو دوسری بار عالمی چیمپیئن بنوانے کی خواہش ہے۔ فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ مطلوبہ فٹنس حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے بلکہ فی الحال ان کا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر ہو گا۔ فٹنس میں مزید بہتری کے بعد طویل فارمیٹ میں بھی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.