کراچی: پاکستان میں گزشتہ 5 برس سے ٹریکٹرز کی فروخت میں منفی نمو کا سامنا ہے جو نہایت پریشان کن اور متعلقہ حکام کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ 5 سال میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 51 فیصد منفی نمو رجسٹر کی گئی۔
2010 میں ملک میں ٹریکٹرز کی فروخت 70ہزار 646 یونٹس تھی جو 2011 میں گر کر 49ہزار 125یونٹس، 2012 میں نسبتاً بڑھ کر64ہزار 502، 2013 میں کم ہو کر 41ہزار 547 اور پھر 2014 میں فروخت مزید نیچے آ کر صرف 34 ہزار796 رہ گئی۔ کسان اتحاد کے خالد کھوکر کے مطابق یہ صورتحال بہت سنگین ہے، ایک کے بعد دوسری حکومت کی فارم مشینری کی جانب غفلت کی وجہ سے ملک اور زرعی شعبہ تباہی کا شکار ہو رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.