گیارہ رکنی سکواڈ میں صرف چار کھلاڑی مکمل دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں :رپورٹ
لاہور ( ) بلائنڈ کرکٹ یعنی نابینوں کی ٹیم ، اس میں شامل سب کھلاڑی نابینا نہیں بینا ہوتے ہیں ، بلائنڈ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی اہلیت کیا کیا ہوتی ہے ۔ بلائنڈ کرکٹ نابینوں سے منسوب ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ گیارہ میں سے صرف چار کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جو مکمل نابینا ہو جب کہ تین کھلاڑی دو سے تین میٹر جب کہ چار کھلاڑی چھے میٹر تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان کو بی ون بی ٹو اور بی تھری کہا جاتا ہے ۔ بیٹنگ کے دوران وکٹ میں مختلف کیٹگری کے کھلاڑی ہی کریز پر آ سکتے ہیں جب کہ بی ون یعنی مکمل نابینا کو میچز کے چالیس فیصد اوور کرانا ضروری ہے ۔ بی ون بیٹنگ کے دوران رنر لے سکتا ہے اور اس کا ایک سکور دوگنا گنا جائے گا ۔ بلائنڈ کرکٹ میں بلے باز کے لئے سب سے مشکل شاٹ چھکا مارنا ہے ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کا دو بار عالمی چیمپئن رہا ہے جب کہ جنوبی افریقہ ایک بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے ۔ –
تبصرے بند ہیں.