میچ شام چار بجے شروع ہوگیا ، ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی حاصل کر کے شائقین کو تحفہ دیں گے :اظہر علی
لاہور پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ایک روزہ میچ میں کل مدمقابل ہوں گی ۔ کپتان اظہر علی نے سیریز اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا ۔ پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کے خلاف کامیابی سمیٹنے کے بعد قومی کھلاڑی جمعے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین کھلاڑیوں کے مدمقابل ہوں گے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔ قومی شاہین ٹی 20 سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہوم گرائونڈ پر سیریز جیت کر شائقین کا دل جیتیں گے تو دوسری جانب سلو اوور ریٹ پر کپتان ایلٹن چگمبورا کو دو میچوں کے لیے باہر کر دیا گیا ہے ۔ زمبابوین ٹیم اب سیریز کے دونوں ون ڈے میچوں میں کپتان اور اہم کھلاڑی سے محروم رہے گی ۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں ، سیریز میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.