لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے ہارنے پر لوگوں کی ناراضگی بجا ہے جب کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ٹیم میں بلکہ کرکٹ بورڈ کے تمام اداروں میں تبدیلیاں لائیں گے اور اس سلسلے میں یونس اور مصباح سے مشاورت لے رہے ہیں۔
دوسری جانب کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مسلسل نا کامیوں سے مایوسی ہوئی، قومی ٹیم کی حالیہ کاکردگی پر پی سی بی حکام کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.