کولکتہ: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کا بدلہ لے لیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جس کے تعاقب میں بنگلادیش 6 وکٹوں پر 146 رنز ہی بناسکی۔ بنگلادیش کو پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب محمد عامر نے اپنی تیسری ہی گیند پرسومیا سرکار کو کلین بولڈ کیا جس کے بعد جارح مزاج شبیر الرحمان بھی 25 رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز تمیم اقبال تھے جو صرف 24 رنز ہی بناسکے جب کہ محمد اللہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے پانچویں وکٹ کیلیے 39 رنز کی شراکت داری قائم کی، مشفق الرحیم 18 رنز پر محمد عامر کا شکار بنے، محمد متھن کو محمد عرفان نے 2 رنز پر پویلن بھیجا جب کہ شکیب الحسن 50 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.