Latest National, International, Sports & Business News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلا دیش کو ایک رنز سے شکست دیدی

بنگلورو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں ببھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلا دیش کو ایک رنز سے شکست دیدی۔

بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں محمد متھن اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا، متھن صرف ایک رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ تمیم نے شبیر الرحمان کے ساتھ ملر دوسری وکٹ کیلیے 44 رنز کی شراکت داری قائم کی، تمیم 35 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شبیر الرحمان نے 26 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان مشرفی مرتضیٰ 6 رنز ہی بناسکے۔ سومیا سرکار اور محمد اللہ نے چھٹی وکٹ کیلیے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی، سومیا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کو آخری اوور میں مشفق الرحیم اور محمد اللہ کی وکٹ پر موجودگی میں 11 رنز درکار تھے، مشفق نے دوسری اور تیسری گیند پر چوکا مارکر جیت کی راہ ہموار کردی لیکن پانڈیا نے چوتھی اور پانچویں گیند پر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ اور سنسنی خیز بنادیا،

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.