Latest National, International, Sports & Business News

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ایک مرتبہ پھر15روز کی توسیع

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے تاجروں کے لیے متعارف کرائی جانے والی رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے مطلوبہ نتائج کے حصول میں بری طرح ناکامی کے باعث آخری تاریخ میں ایک بار پھر 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز تاجروں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے تفصیلی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ مذکورہ اجلاس میں رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اس اسکیم میں 31 مارچ تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ 0.4 فیصد کی شرح مزید 15روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.