Latest National, International, Sports & Business News

ٹیم میں گروپ بندی : مصباح کو کپتانی سے غلط ہٹایا گیا : سابق کرکٹر

ٹیم مینجمنٹ نے کپتان مصباح الحق کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے کا مزہ چکھا دیا ہے۔ ورلڈکپ 2015 تک قائد برقرار رکھنے کے وعدوں کے باوجود آخری ون ڈے سے ڈراپ کر دیا گیا جس فیصلے کو سابق چیف سلیکٹرز نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ابو ظہبی () کوئی تین برس قبل 28 مئی 2011 ملنے والی کپتانی پر مصباح الحق آئرلینڈ کے خلاف اِن ایکشن ہوئے اور 10 اکتوبر 2014 تک پاکستان کرکٹ میں بڑے بڑے بھونچال آئے۔ لیکن مصباح الحق کو ون ڈے کی کپتانی سے کوئی نہ ہٹا سکا۔ چیئرمین شہریارخان ہی نہیں بلکہ سابق سربراہ نجم سیٹھی نے بھی مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے پر 75 میچوں میں مسلسل قیادت کا تجربہ رکھنے والے مصباح الحق کو مکھن سے بال کی طرح باہر نکال دیا گیا۔ سابق چیف سلیکٹرز عبدالقادر اور محمد الیاس نےدنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مصباح الحق کو ہٹا کر شاہد آفریدی کو کپتانی دینا انتہائی غلط فیصلہ تھا۔ ساتھ ہی دونوں نے ٹیم میں گروپ بندی اور چند ایک کو نوازنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ سابق ہیڈ کوچ محسن حسن خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیریز کے دوران کپتان کو ہٹانا اور پھر متبادل کھلاڑی کے طور فیلڈنگ کے لیے بلانا کسی بڑے مذاق سے کم نہیں۔ اس شدید تنقید کے بعد پی سی بی کو بھی جواب دینے کا خیال آ ہی گیا۔ میچ کی ایک اننگز کے بعد واضح کیا کہ مصباح الحق نےتیسرے ون ڈے میں خود آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.