Latest National, International, Sports & Business News

وقار یونس نے بطور ہیڈ کوچ درخواست جمع کرا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بطور ہیڈ کوچ وقار یونس نے درخواست جمع کرا دی۔

لاہور:() سابق کپتان اور کوچ وقار یونس ایک بار پھر ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند بن گئے۔ درخواست جمع کرانے کے بعد انہوں نے بتایا کہ جن مسائل کے باعث کوچنگ چھوڑی وہ سب حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا کوچنگ منصوبہ منتخب ہونے کے بعد ہی بتائیں گے البتہ ڈسپلن اور فٹنس پر پہلے سمجھوتہ کیا نہ اب کریں گے۔ لیجنڈ وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہیں اُمید ہے وہ شارٹ لسٹنگ کے بعد انٹرویو کے لیے بلائے جائیں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.