وزیر اعظم کا اخراجات میں کمی لانے کا دعوی

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے آئندہ مالی سال کیلئے 77 کروڑ 93 لاکھ 55 ہزار روپے کا بجٹ فراہم کرنے کی تجویز دے دی جس میں 2 کروڑ 72 لاکھ 25 ہزار روپے وزیر اعظم گارڈن کیلئے مختص۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سینٹ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ اخراجات میں کمی لائیں گے اور اس حوالے سے بجٹ میں وزارتوں کی بھی کٹوتی کی گئی اور حالیہ ختم ہونے والے مالی سال میں وزیراعظم آفس کیلئے 75 کروڑ 46 لاکھ 14 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن وزیراعظم آفس نے مقررہ حد سے زیادہ اخراجات جو کہ 78 کروڑ 80 ہزار ہے اسلئے اب آئندہ مالی سال کیلئے 77 کروڑ 93 لاکھ 55 ہزار روپے کا وزیر اعظم آفس کیلئے بجٹ مانگا گیا جس میں صرف 2 کروڑ 72 لاکھ 25 ہزار روپے صرف وزیر اعظم گارڈن کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 6 کروڑ روپے وزیر اعظم کی خصوصی گرانٹ کے طور پر رکھی گئی جبکہ ملازمین کے اخراجات کیلئے 35 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بجٹ طلب کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.