آسٹریلوی جزیرے میں فاسٹ بائولر شان ٹیٹ نے پانی کے نیچے جا کر شارک مچھلیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں
میلبورن: آئندہ سال کرکٹ میدانوں میں شروع ہونے والی جنگ کی انعامی ٹرافی آسٹریلوی پانیوں کی سیر کرنے لگی ، شارک مچھلیوں نے اس کے ساتھ اٹھکھیلیاں بھی کیں ۔ کرکٹ کا کھیل جتنا ہر دلعزیز ہے اس کی ورلڈکپ ٹرافی بھی اتنی ہی خوبصورت لگنے لگی اور وہ بھی پانی میں جا کر ، آسٹریلوی جزیرے پر سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے ورلڈکپ ٹرافی کو اٹھایا ، خصوصی ماسک پہنا اور گہرے پانی میں کود گئے ۔ یہاں دلکش منظر دیکھنے والا یہ تھا کہ سفید شارک مچھلیاں بھی ورلڈکپ ٹرافی پر اُمڈ آئیں جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ، خود کرکٹر سمیت میڈیا کے نمائندے بھی خوب محظوظ ہوئے ۔
تبصرے بند ہیں.