Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ کپ فٹ بال کے آغاز سے قبل ورلڈ کپ کے گانوں کا مقابلہ شروع، فیفا نے البم بھی جاری کردیا

سائو پالو(  فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ورلڈ کپ کون جیتے گا اس کے لیے دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں پوری تیاریوں کے ساتھ برازیل پہنچنا شروع ہوچکی ہیں۔جنگ کا آغاز 12 جون سے ہوگا تاہم دوسری جانب ایک لڑائی ابھی سے شروع ہوچکی ہے۔ وہ ہے ورلڈ کپ کے بہترین گانے کی۔ مختلف گلوکاروں کے 10 گانے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ فیفا نے ان نغموں پر مشتمل آفیشل البم جاری کیا ہے۔ تاہم میگا ایونٹ کے لیے تیار کردہ آفیشل گانا زیادہ پسند نہیں کیا جارہا۔ اس نغمے میں امریکی فنکار پٹ بل، جنیفر لوپیز بمقابلہ برازیلی گلوکارہ کلاڈیا لائٹ نے پرفارم کیا ہے ۔ لیکن دنیا بھر میں لوگ اس کا موازنہ 2010 کے کولمبین اسٹار شکیرہ کے مشہور عالم نغمے ’’واکا واکا‘‘ سے کررہے ہیں۔ شکیرہ اس بار بھی تازہ کاوش ’’لا لا لا‘‘ کے ساتھ میدان میں ہیں، لیکن ورلڈ کپ کے آفیشل سانگ سے برازیلی عوام زیادہ خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے بول زیادہ تر انگریزی یا ہسپانوی زبان میں ہیں، جبکہ برازیلی گلوکارہ کی موجودگی کے باوجود مقامی طور پر بولی جانے والی پرتگالی زبان تو بہت ہی کم سننے کو ملتی ہے۔ اس ضمن میں سابق عظیم ترین اسٹار پیلے بھی خاصے مایوس ہیں۔ پیلے جن کا نام سنتے ہی فٹبال کا جادو ذہن کو جکڑ لیتا ہے۔ انہوں نے جو کارنامے انجام دیے ان کی گونج اب تک برقرار ہے بمقابلہ شاید کبھی ختم نہ ہو۔ انہوں نے اپنے ملک کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے ترانہ خود بھی تحریر کیا ۔ فٹ بال ورلڈ کپ اعزازی سفیر کا کہنا ہے کہ میں میگا ایونٹ کے لیے پرجوش ہوں، شدید خواہش بمقابلہ دعا ہے کہ میری ٹیم چھٹی بار عالمی چیمپین بن جائے، اس کےلیے میں اپنے جذبات کا اظہار لکھ کر کیا ہے۔ میں نے معروف گلوکار رکی مارٹن کا ورلڈ کپ کےلیے نغمہ بھی سنا ہے، وہ مجھے زیادہ اچھا نہیں لگا، دیگر نے گانے گائے ہیں لیکن مجھے وہ یاد نہیں ہیں۔ اسی لیے میں نے خود کو اس کام کےلیے وقف کیا۔ انہوں نے کہا گانے کے ابتدائی بول میڈیا کے سامنے گا کر بھی سنائے۔ جو کچھ اس طرح ہیں کہ ’’ مجھے بہت خوشی ملی ہے، خوشی سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے،فٹبال ہمارے خون میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کےلیے آفیشل نغمہ امریکی فنکارہ جنیفر لوپیز، پٹ بل نے گایا ہے جبکہ کولمبین گلوکارہ شکیرا بمقابلہ رکی مارٹن نے اپنے نغمے ریکارڈ کرائے ہیں۔ اس بارے میں پیلے نے کہا کہ سب گانے غیرملکی ہیں میں چاہتا تھا کہ ورلڈ کپ کےلیے برازیلی نمبر ہونا چاہیے۔ پیلے نے ہم وطنوں سے درخواست کی کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی جیسی بھی ہو اسے پورے دل وجان سے سپورٹ کریں، ٹیم کی پرفارمنس بری ہو تب بھی اسے تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔میں نے اپنے گانے میں لوگوں کو یہی پیغام دیا ہے۔ ریکارڈنگ شروع کراچکا ہوں، جلد ہی اسے ریلیز کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معاشی مسائل کو کچھ دیر کے لیے فراموش کرکے ورلڈ کپ کا استقبال کریں۔ ملک میں بے چینی جاری رہی تو خدشہ ہے کہ برازیل کا رخ کرنے والے سیاح اپنا ارادہ بدل لیں۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے ورلڈ کپ کے لیے آنے والے 25 فیصد سیاح ملک میں جاری ہنگاموں کے سبب تذبذب کا شکار ہو چکے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ان لوگوں نے دورے منسوخ کردیے ہیں، اگر یہ سچ ہے تو برازیلی معیشت کےلیے بہت بڑا نقصان ہوگا۔ دلچسپ بات ہے کہ انہوں نے گذشتہ برس بھی مظاہرین سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاج ختم کرکے سڑکوں سے چلے جائیں اس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پیلے نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے البتہ ان کا انداز اس بار مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ عوام کو سہولتیں ملنا چاہئیں،حکومت کو اسکولز، اسپتالوں بمقابلہ امن امان پر زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کرنا چاہئیں لیکن سیاست دانوں کی کرپشن کی سزا فٹ بال ٹیم کو دینا کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.