Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ ٹی 20؛ کیویز کو ٹرافی ہاتھوں میں دکھائی دینے لگی

ویلنگٹن: ایک ہی جست میں سیمی فائنل میں پہنچنے والے کیویز کو ٹرافی اپنے ہاتھوں میں دکھائی دینے لگی، پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کے میڈیا نے اپنی ٹیم کو ٹائٹل کیلیے ریڈ ہاٹ فیورٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے آغاز سے قبل کوئی بھی نیوزی لینڈ کو ٹائٹل کے دعویداروں میں شامل کرنے کو تیار نہیں تھا، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارت سے اس کے ابتدائی معرکے سے قبل یہاں تک کہہ دیا تھا کہ چھوٹی ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیوں کرنے دی گئی ہے مگر وہی چھوٹی ٹیم اب دیوقامت بن کر ابھری ہے، اس نے میزبان بھارت کو 47 رنز سے شکست دی پھر آسٹریلیا کو زیر کیا اور اب پاکستان ٹیم کے خلاف 22 رنز کی کامیابی کے بعد نہ صرف فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ایونٹ کی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

تبصرے بند ہیں.