Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج آسٹریلیا اور بنگلا دیش بقا کی جنگ لڑیں گے

بنگلور: ورلڈ ٹوئنٹی گروپ 2 کے اہم میچ میں آج آسٹریلیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق گروپ 2 میں شامل آسٹریلیا کو اپنے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ جبکہ بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس لیے دونوں ٹیمیں کیلیے اس مقابلے میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ کینگروز کو اس فارمیٹ میں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں کبھی بھی شکست نہیں ہوئی، پہلے مقابلے میں کیویز کے ہاتھوں ملنے والے تلخ سبق نے ویسے بھی کینگروز کو ہوش کے ناخن لینے پر مجبور کردیا اور وہ تمام تر غصہ بنگلا دیشی ٹیم پر نکالنے کو بے چین ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.