منڈیوں میں روئی کی آمد میں اضافے کا رجحان
ماہ ستمبر کے آخر تک اکتالیس لاکھ پینتیس ہزار گانٹھیں مارکیٹ میں لائی گئیں
رحیم یار خان ( ) ملک کی منڈیوں میں روئی کی آمد میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ، ستمبر کے اختتام تک اکتالیس لاکھ پینتیس ہزار بیلز لائی گئیں ۔ پنجاب میں ایک تہائی اضافے سے انیس لاکھ ، 80 ہزار بیلز لائی گئیں ، سندھ میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کمی سے اکیس لاکھ پچپن ہزار بیلز لائی گئیں ، ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں نے اِس دوران تینتیس لاکھ ، اکیس ہزار بیلز خریدیں ، جبکہ ایک لاکھ انچاس ہزار بیلز برآمد کی گئیں ۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.