Latest National, International, Sports & Business News

ملائیشین طیارہ ایم ایچ 370 جنوبی چین کے سمندر کے پاس ریڈار سے غائب ہوا، رپورٹ

کوالا لمپور: ملائیشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کی پراسراریت سے پردہ اٹھنے کا انتظار پوری دنیا کر رہی ہے لیکن معمہ حل ہونے کی بجائے الجھتا ہی جا رہا ہے اور اب ایک نئی رپورٹ میں ویتنام اور ملائیشیا کے ایئر کنٹرولر کی گفتگو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جہاز جنوبی چین کے سمندر کے اوپر سے اچانک ریڈار سے غائب ہوگیا اور آج تک اس کا پتہ نہ چل سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 مارچ 2014 کے روز ایم ایچ 370 کے غائب ہونے سے قبل ملائیشیا اور ویتنام کے ایئر کنٹرولر کے درمیان گفتگو میں طیارے کے اچانک غائب ہونے پر دونوں کے درمیان پریشان کن اور افراتفری واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے لیکن اس گفتگو کا سب سے اہم حصہ وہ ہے جس میں ایک کنٹرولر کہہ رہا ہے کہ طیارہ جنوبی چین کے سمندر کے اوپر تھا جب ریڈار سے غائب ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.