Latest National, International, Sports & Business News

مشکوک ایکشن : بنگلہ دیش کے غازی ، زمبابوے کے اتسیا پر بھی پابند

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مشکوک باولنگ ایکشن کی پاداش میں مزید دو انٹرنیشنل آف سپنرز سہاگ غازی اور پراسپر اتسیا پر پابندی عائد کر دی ہے۔

لندن (نیٹ نیوز) آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے غازی اور زمبابوے کے اتسیا پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم اسی معاملے میں گزشتہ ماہ پاکستانی آف سپنر سعید اجمل پر بھی پابندی عائد کر چکی ہے جن کے ایکشن کی درستگی کے لیے پاکستانی کرکٹ بورڈ نے سابق سپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بیان کے مطابق آئی سی سی نے یہ قدم بائیو مکینک کے غیرجانبدار ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ ان ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کا باولنگ ایکشن قوانین کے منافی ہے۔ آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بائیو مکینک ماہرین کے مطابق سہاگ غازی اور پروسپر اتسیا کی تمام گیندیں 15 ڈگری کی قانونی حد سے تجاوز کرتی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی اپنے باولنگ ایکشن میں درستگی کے بعد قانون کے مطابق دوبارہ جائزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.