Latest National, International, Sports & Business News

ماریہ شراپوا نے فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا اور رومانیہ کی سیمونا ہلپ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

پیرس: () پیرس میں جاری ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے لگا۔ ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں ماریہ شراپوا نے کامیابی سمیٹ لی۔ روسی ٹینس سٹار نے کینیڈی حریف کو اعصاب شکن مقابلے میں زیر کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک ماریہ شراپوا کو پہلے سیٹ میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا جس کے بعد وہ سنبھل گئیں۔ ایک کے مقابلے میں دو سیٹ جیتنے والی ماریہ شراپوا کی فتح کا سکور چار چھ، سات پانچ اور چھ دو رہا۔ خواتین ایونٹ کے ایک اور میچ میں رومانیہ کی Simona Halep، جرمن پلیئر Andrea Petkovic کے مدمقابل ہوئیں۔ عالمی نمبر چار Simona Halep نے جارحانہ کھیل کے بعد Andrea Petkovic کو چھ دو، سات چھ سے شکست دے کر فتح سمیٹی۔ –

تبصرے بند ہیں.