Latest National, International, Sports & Business News

لاکھوں فرزندان اسلام آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے

ماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جہاں وہ ظہر اور عصر کی اکٹھی نماز ادا کریں گے اور خطبہ حج سنیں گے۔ منیٰ کی خیمہ بستی لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔ غلاف کعبہ بھی تبدیل کیا جائے گا۔

ریاض : () لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے مناسک کی ادائیگی میں مشغول ہیں۔ رات بھر منیٰ میں قیام کے بعد حجاج اپنی اگلی منزل مقام عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ مناسک حج کے آغاز کے بعد لاکھوں حاجیوں نے گزشتہ رات منیٰ کے خیموں میں عبادات کرتے گزاری۔ آج حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔ تمام عازمین اب عرفات کے میدان میں جمع ہو رہے ہیں جہاں مفتی اعظم مسجد نمرہ کے منبر سے خطبہ حج دیں گے۔ نماز عصر تک میدان عرفات میں قیام کے بعد حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ پہنچ کر ادا کریں گے۔ وقوف عرفات کے دوران حجاج اللہ رب العزت کے حضور خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔ حجاج مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات قیام کے دوران رمی جمرات کے لیے کنکریاں چُنیں گے اور فجر کے بعد منیٰ روانہ ہو جائیں گے۔ منی ٰ میں حجاج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ رمی کے بعد حجاج کرام جانور کی قربانی اور سر مُنڈوا کر یا بال کٹوا کر اپنا احرام کھول دیں گے۔ اس کے بعد خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور شکرانے کے نفل ادا کرنے کے بعد واپس منیٰ چلے جائیں گے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.